• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171461

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا بعض ازواج كو نماز پڑھانا؟

    سوال: کیا یہ بات صحیح ہے کہ اللہ کے نبی اگر کسی وجہ سے مسجد میں نماز نہیں ادا کر سکے تو گھر میں حضرت عائشہ راضی اللہ عنہا کے ساتھ جماعت بناکر امامت فرماتے تھے۔

    جواب نمبر: 171461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1267-1120/L=11/1440

    جی ہاں!کسی خاص وجہ سے جماعت کی نماز نکل جانے کی صورت میں آپﷺ کا بعض ازواج کے ساتھ مل کرجماعت کرنا ثابت ہے ۔

    أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أقبل من نواحی المدینة یرید الصلاة فوجد الناس قد صلوا فمال إلی منزلہ فجمع أہلہ فصلی بہم رواہ الطبرانی فی الکبیر والأوسط وقال الہیثمی فی مجمع الزوائد رجالہ ثقات انتہی (تحفة الأحوذی 2/ 8،باب ما جاء فی الجماعة فی مسجد،الناشر: دار الکتب العلمیة - بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند