عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 170448

راوی احمد بن سعید ۔ علی بن حسین۔ ہشام بن سعد ۔ زہری ۔عروہ ۔مسور بن مخرمہ مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ نکاخ سے قبل طلاق نہیں نہ ملک سے قبل آزادی ہے ۔ اس حدیث کی سند کیا حسن صحیح ہے یا حسن لغیرہ ہے ؟

Published on: May 17, 2019

جواب # 170448

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 853-781/M=09/1440



ابن ماجہ کی مذکورہ روایت بعض حضرات کی تحقیق کے مطابق حسن لغیرہ ہے۔ حسن لغیرہ علی بن الحسین بن واقد و ہشام بن سعد ضعیفان یعتبر بہما فی المتابعات والشواہد وأخرجہ الطبرانی فی الاوسط (۷۰۲۸) من طریق علی بن الحسین بن واقد بہذا الإسناد ویشہد لہ حدیث عبد اللہ بن عمرو السالف برقم (۲۰۴۷) ولہ‘ شواہد أخری ذکرہا الحافظ فی التلخیص الحبیر: ۳/۲۱۰-۲۱۲، وفی فتح الباری: ۹/۳۷۱، فما بعد تحقیق شعیب الأرنوٴط ط: دارالرسالہ العالمیہ ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات