• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 168066

    عنوان: اصول حدیث وغیرہ سے متعلق چند سوالات

    سوال: کیا رجال حدیث پر کوئی عوامی زبان میں لکھی گئی کتاب ہے ؟ کیا اصطلاحات حدیث میں کوئی کتاب ہے ؟ اور اصول تفسیر حدیث کی لنکیں ہیں کوئی بھی مواد ہو براہے کرم فراہم فرمائیں اور اگر نہ ہو تو اچھی بات ہوگی اگر ایسا ہوجائے کیونکہ عوام کو اکثر بہکانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

    جواب نمبر: 168066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:474-390/N=5/1440

    (۱):رجال حدیث پر عوامی زبان میں کوئی کتاب لکھی گئی ہو، مجھے معلوم نہیں۔

    (۲):جی ہاں! اصطلاحات حدیث پر مختلف زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اور اگر آپ آسان اردو میں کوئی کتاب چاہتے ہیں تو تحفة الدرر شرح نخبة الفکر موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری مد ظلہ العالی کا مطالعہ کریں۔

    (۳): اصول تفسیر میں الفوز الکبیر کی متعدد شروحات لکھی گئیں، آپ ان کا مطالعہ کریں۔ اور حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالن پوری مدظلہ کی شرح: الخیر الکثیر بہت عمدہ ہے۔ اور لنک کے لیے آپ نیٹ پر جائیں۔

    (۴): عوام کے لیے غیر مقلدین کے شر سے بچنے کا کام یاب راستہ یہ ہے کہ وہ علما کے ربط میں رہیں اور غیر مقلدین سے دوری وکنارہ کشی رکھیں اور ان سے بحث ومباحثہ بالکل نہ کریں۔ اور اگر وہ بحث ومباحثہ کے لیے بہ ضد ہوں تو انھیں کسی بڑے عالم کے پاس لے کر جائیں، وہ انھیں اچھی طرح سمجھائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند