• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 168020

    عنوان: کیا درج ذیل دررود پاک احادیث سے ثابت ہے ؟

    سوال: أللہم صل علی محمد وعلی آل، کیا یہ دررود پاک احادیث سے ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 16802001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 626-556/B=05/1440

    آپ سے شاید اخیر میں ”وعلی آل“ کے بعد ”محمد“ کا لفظ چھوٹ گیا ہے، درود مختلف الفاظ کے ساتھ احادیث میں مروی ہے۔ بعض میں ”اللہم صلّ علی محمد وعلی آل محمد“ کا جملہ بھی ہے یعنی یہ جملہ درود کا ایک ٹکڑا ہے۔ مکمل درود ان الفاظ کے ساتھ نہیں ملا؛ البتہ مذکورہ جملے سے درود کا تحقق ہو جائے گا۔ عن الحکم قال سمعت عبد الرحمن بن أبي لیلی قال لقیني کعب بن عجرة فقال ألا أہدي لک ہدیّة إن النبي صلی اللہ علیہ وسلم خرج علینا فقلنا یارسول اللہ قد علمنا کیف نسلّم علیک فکیف نصلّي علیک فقال: قولوا، اللہم صلّ علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی آل إبراہیم إنک حمید مجید، الہم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی آل إبراہیم إنک حمید مجید۔ (صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب الصلاة علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم: ۲/۹۴۰، رقم الحدیث: ۶۱۱۲، ط: اتحاد دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند