• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 167062

    عنوان: یہ دنیا کب اور کیسے ختم ہوگی؟

    سوال: یہ دنیا کب اور کیسے ختم ہوگی؟

    جواب نمبر: 167062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:25-197/L=3/1440

    قیامت آنے والی ہے ؛لیکن اس کا صحیح وقت خداتعالی کے سوا کوئی نہیں جانتا ،اتنا معلوم ہے کہ جمعہ کا دن اور محرم کی دسویں تاریخ ہوگی ؛البتہ ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی چھوٹی اور بڑی نشانیاں بتلادی ہیں ان نشانیوں کو دیکھ کر قیامت کا قریب آجانا معلوم ہوسکتا ہے ۔چھوٹی نشانیاں یہ ہیں:

    (۱) گناہوں کی کثرت کا ہونا۔(۲) زنا کا عام ہونا۔(۳) لوگوں کا والدین کی نافرمانیاں اور ان پر سختیاں کرنا۔(۴)امانت میں خیانت کرنا۔(۴) علم کا اٹھ جانا اور جہل کا زیادہ ہونا۔(۵)گانے بجانے ناچ وغیرہ کی کثرت کا ہونا۔(۶)بعد والوں کا پہلے گذرے بزرگوں کو برا بھلا کہنا۔(۷)بے علم اور کم علم لوگوں کا پیشوا بننا۔(۸) چرواہے وغیرہ کم درجے کے لوگوں کا بڑی اونچی اونچی عمارتیں بنوانا۔(۹) نااہل لوگوں کا بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوناوغیرہ۔

    اورقیامت کی دس بڑی نشانیاں درج ذیل ہیں:

    (۱) امام مہدی کا ظہور۔(۲) دجال کا خروج۔(۳) حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول۔(۴) یاجوج ماجوج کا خروج۔(۵) دھوئیں کا ظاہر ہونا۔(۶) مغرب سے سورج کا نکلنا۔(۷)دابة الارض کا نکلنا۔ (۸)ٹھنڈی ہوا کا چلنا۔(۹) غلبہ حبشہ۔(۱۰) آگ کا نکلنا۔مزید تفصیل کے لیے عقائدالاسلام ۱۶۶تا۱۳۷کا مطالعہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند