• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 109

    عنوان: کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں؟

    سوال: کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں؟ دلیل ضرور دیجیے گا۔

    جواب نمبر: 109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی: 345/ھ) حضور صلی اللہ علیہ وسلم فخر کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات بھی ہیں، حدیث شریف میں ہے "لولاک لما خلق الأفلاک قال الصغاني: إنہ موضوع کذا في الخلاصة لکن معناہا صحیح فقد روی الدیلمي عن ابن عباس رضي اللہ عنہما مرفوعاً أتاني جبرئیل فقال یا محمد لو لاک لما خلقت الجنة ولو لاک ما خلقت النار وفي روایة ابن عساکر لولاک ما خلقت الدنیا" اھ موضوعات کبیر: ص۱۰۱۔ امداد الفتاویٰ میں ہے: بعض شروح نخبة الفکر میں دیکھا گیا ہے کہ حدیث مذکور (لولاک لما خلقت الأفلاک) کی تصحیح کی گئی ہے (اھ، ج:۵، ص:۷۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند