• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 20620

    عنوان:

    مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جس تیل میں حرام مرغی یا گوشت پکایا جائے کیا اس تیل میں کوئی اور سبزی پکا کر کھا نا جائز ہے؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جس تیل میں حرام مرغی یا گوشت پکایا جائے کیا اس تیل میں کوئی اور سبزی پکا کر کھا نا جائز ہے؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 20620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 417=341-4/1431

    وہ تیل ناپاک ہوگیا، اس میں کوئی سبزی یا گوشت یا دال پکانا جائز نہیں، سبزی وغیرہ بھی ناپاک ہوجائیں گی۔ اس کا کھانا حرام ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند