• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 20081

    عنوان:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ کیا چائے کے کپ ، پانی کا گلاس اور پیالی وغیرہ کو اوپر سے پکڑنا اس طرح کہ ہاتھ کی ہتھیلی سے وہ برتن پورا ڈھک جائے مکروہ ہے؟ اگر ہے تو اس کی تفصیل کہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟ اور از راہ کرام عربی میں بھی دلیل کے ساتھ اس کا جواب مرحمت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 319=256-3/1431

    پانی سے بھرا ہوا گلاس یا چائے سے بھری ہوئی پیالی کو اوپر سے اس طرح پکڑنا کہ ہاتھ کی ہتھیلی پانی یا چائے سے سَن جائے خلافِ ادب ہے اور خلافِ اولیٰ ہے، اور اگر ہتھیلی میں پانی یا چائے نہ لگے تو اس طرح پکڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یعنی بلاکراہت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند