• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 175872

    عنوان: حلال جانور کی كی كون كون سی چیز كھانا حرام ہے؟

    سوال: ذبیحہ کی کون سی چیزیں قطعاً حرام ہیں؟

    جواب نمبر: 175872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 513-382/B=05/1441

    فقہاء نے حلال جانور کی سات چیزوں کو حرام لکھا ہے۔

    (۱) بہنے والا خون۔ (۲) ذکر (عضو تناسل) ۔ (۳) مادہ جانور کی شرمگاہ۔ (۴) خصیتین ۔ (۵) مثانہ۔ (۶) پتہ۔ (۷) غدود (جسم کے اندر کی گانٹھ ، گلٹی)۔

    ان میں سے بہتے ہوئے خون کی حرمت قطعی ہے جس کا تذکرہ قرآن میں آیا ہے۔ کرہ تحریماً وقیل تنزیہاً، والأول أوجہ ، من الشّاة سبع: الحیاء ، والخصیة والغدّة والمثانة والمرارة ، والدّم المسفوح والذکر للأثر الوارد في کراہة ذلک ۔ (الدر المختار، کتاب الخنثی، ۱/۴۷۸، زکریا دیوبند) قال اللہ تعالی: ”إلاّ أن یکون میتةً أو دماً مسفوحاً أو لحم خنزیر الخ ۔ (انعام: ۱۳۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند