• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 175631

    عنوان: حلال جانور کا شکار کرکے گوشت کھانا

    سوال: (۱) شہر میں بکرے ، مرغا ، بھینس کے گوشت کی دکانیں موجود ہیں، پھر اگر جنگل سے ہرن، نیل گائے، یا دوسرے حلال جانور کا شکار کرکے اس کا گوشت کھانا کیساہے؟ (۲) شکار کرنے والے کو شکار کا شوق ہو پھر وہ شکار کرکے تھوڑا خود رکھے اور باقی دوسرے لوگوں کو دیدے تو کیا دوسرے لوگوں کے لیے وہ گوشت جائز ہے؟ (۳) جن جانووروں (ہرن، نیل گائے، مور) کی پابندی حکومت کی طرف سے ہے تو ان کا شکار کرکے ان کا گوشت کھانا کیساہے؟ یا دوسرا شخص شکار کرکے ہم کو دے تو لینا کیساہے؟

    جواب نمبر: 175631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:373-259/sd=5/1441

    (۱تا ۳) حلال جانور کا شکار کرکے گوشت کھانا اور دوسرے کو کھلانا شریعت کی رو سے جائز ہے؛ لیکن اگر کسی جانور کے شکار پر قانوناً پابندی ہو، تو قانون کی خلاف ورزی کرکے جان ومال اور عزت کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ عن حذیفة رضی اللہ عنہ، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”لا ینبغي للموٴمن أن یذل نفسہ“ قالوا: وکیف یذل نفسہ؟ قال: ”یتعرض من البلاء لما لا یطیق“ (ترمذي، رقم: ۲۲۵۴، أبواب الفتن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند