• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 175295

    عنوان: جینے سیس ٹانک کے متعلق

    سوال: مجھے ایک دوست نے جینیسییس فوڈ( supplements )کے بارے میں بتایا ہے جس کے استعمال سے کینسر گردے شوگر جیسی بیماریاں تک اچھی ہو جاتی ہے اس کا اجزاء درج ذیل ہیں, ریسویورٹرولو،انار، انگور، جوس، توت، گرین ٹی، وغیرہ ؛( Resveratrol. Pomegranate, grape juice blueberry, green tea, & a loe vra) براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 175295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 366-323/M=04/1441

    ریسویورٹرولو کیا ہے معلوم نہیں، تحقیق کرلیں، اگر مذکورہ ٹانک میں حرام و ناپاک چیز کی آمیزش نہ ہو تو استعمال جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند