• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 175083

    عنوان: رقم کے حرام ہونے کی اگر تحقیق نہیں تو بلاوجہ بدگمان ہونا درست نہیں

    سوال: آج کے دور میں مسلم یا ہندو کی شادی پاڑی کے ہال میں (ناچ گانا لیڈیز جینٹس کا ایک ساتھ گھومنا کھڑے ہو کھانا کھانا) اور وہ اس شادی میں جو خرچ کررہے ہیں وہ رقم حلال ہے یا حرام(انٹریسٹ) کا تو نہیں ، اس سے بچنے کے لیے کیا کروں؟

    جواب نمبر: 175083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 351-296/M=04/1441

    رقم کے حرام ہونے کی اگر تحقیق نہیں تو بلاوجہ بدگمان ہونا درست نہیں، ہاں شادی بیاہ کی دعوت و تقریب اگر منکرات پر مشتمل ہو تو اس میں شرکت نہ کریں، بچنے کا یہی راستہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند