• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 173852

    عنوان: کیکڑے کا کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: حنفی مسلک ک اعتبار سے کیکڑے کا کھانا کیسا ہے ؟ کیکڑے کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 173852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 126-95/D=02/1441

    حنفی مسلک کے اعتبار سے کیکڑے کا کھانا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ یہ مچھلی کے قبیل سے نہیں ہے، اور پانی کے جانوروں میں سے صرف مچھلی کا کھانا حلال ہے، جہاں تک اس کی بیع کی بات ہے تو کسی نفع کی غرض سے کیکڑے کی خریدو فروخت کر سکتے ہیں۔ ”ولا یحل حیوان مائي إلا السمک“ (الدر المختارمع الشامی: ۹/۴۴۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند