• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 172399

    عنوان: كیا لقمے كو 40 بار چبانا سنت ہے؟

    سوال: کیا ۴۰ یا ۳۲ بار لقمے کو چبا کے کھانا سنت ہے ؟ کیایہ حدیث سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 17239901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1403-1158/B=01/1441

    32 یا 40 بار لقمے کو چبانے کے متعلق کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری، ہاں طبی اعتبار سے خوب اچھی طرح چبا کر کھانا چاہئے تاکہ ہضم ہوجائے اور پیٹ میں کوئی درد اور تکلیف نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند