• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 16284

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون سا معیار ہے، یا کون سا پیمانہ ہے، یا کون سی چیز ہے جس کی وجہ سے کسی پرندے کو حلال یا حرام قرار دیا گیاہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون سا معیار ہے، یا کون سا پیمانہ ہے، یا کون سی چیز ہے جس کی وجہ سے کسی پرندے کو حلال یا حرام قرار دیا گیاہے؟

    جواب نمبر: 16284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1806=281k-10/1430

    موٹے طور پر آپ یہ سمجھیں کہ جو درندے جانور پنجوں سے شکار کرتے ہیں یا جو پرندے پنجوں سے شکار کرتے ہیں ان کا کھانا جائز نہیں ہے، حرام ہے، اس کے علاوہ بِجّو، سنگ پشت اور حشرات الارض کا کھانا مکروہ تحریمی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند