• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 15779

    عنوان:

    اگر آدمی ناپاک ہو اور کچھ کھانا یا پینا چاہے تو کیا بسم اللہ پڑھ سکتاہے؟

    سوال:

    اگر آدمی ناپاک ہو اور کچھ کھانا یا پینا چاہے تو کیا بسم اللہ پڑھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 15779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1386=1407/1430/ل

     

    جنبی آدمی ہاتھ اورمنھ دھوکر کچھ کھانا چاہے تو کھاسکتا ہے، اور بہ نیت دعا بسم اللہ بھی پڑھ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند