• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 11726

    عنوان:

    اٹلی والوں کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟

    سوال:

    اٹلی والوں کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 1172631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 699=408/ھ

     

    شرائط ذبح ملحوظ رکھ کر حلال جانوروں کو ذبح کرنے کا نظم بطریق اسلامی اگر ہے تو اٹلی والوں کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا جائز ہے، ورنہ نہیں۔ ہمیں اٹلی کے سلائٹر ہاوٴسز کے متعلق تحقیق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند