• >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 156656

    عنوان: بغیر سرمایہ کاری کیے اس میں سے نفع لینا جائز ہے ؟

    سوال: سوال: ایک کاروباری شخص مجھے کاروبار شروع کرنے کیلئے رقم دے رہا ہے ، پوری رقم اس کی ہوگی میں کچھ بھی نہیں انویسٹ کروں گا اور کاروبار بھی جائز ہے ، میری بنا سرمایہ کاری کیے اس کاروبار میں پارٹنر کے طور پر طے شدہ فیصد کے حساب سے نفع لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:294-242/L=3/1439

    صورتِ مسئولہ میں اس کاروبار کی حیثیت مضاربت کی ہوگی جس میں منافع میں دونوں کے لیے حسبِ معاہدہ فیصد کے اعتبار سے نفع لینے کی گنجائش ہوگی اور اگر نقصان ہوجائے تو اولاً اس کی تلافی نفع سے اور پھر راس المال (سرمایہ) سے کی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لیے آپ بہشتی زیور میں مضاربت کا بیا ن پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند