• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 177839

    عنوان: میں مدرسہ نہیں جاسكتا كس طرح دینی تعلیم حاصل كروں؟

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ میں چند ذاتی مسائل کیوجہ سے درس نظامی کیلئے مدرسہ نہیں جاسکتا۔برائے کرم مشورہ دیں کسطرح دینی تعلیم حاصل کروں چندکتب بھی بتادیں ذاتی مطالعہ کے لیے ۔

    جواب نمبر: 177839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 727-591/D=08/1441

    درس نظامی کا پورا نصاب پڑھنا ہر شخص کے لئے ضروری نہیں ہے اگر آپ ذاتی دقتوں کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتے مضائقہ نہیں؛ البتہ عقاید و مسائل نیز سیرت و فضائل سے متعلق چند کتابیں پڑھ لینا ضروری ہے خواہ اُردو زبان ہی میں ہو۔

    لہٰذا آپ کسی عالم سے بات کرلیں جو اپنی اور آپ کی سہولت کے لحاظ سے ایک دو گھنٹہ کا وقت آپ کو دیدیں آپ ان کے پاس درج ذیل کتابیں سبقاً سبقاً پڑھیں۔

    (۱) حیاة المسلمین۔ (۲) تعلیم الدین۔ (۳) فروع الایمان۔ (۴) حقوق الاسلامی۔ (۵) تاریخ الاسلام ، موٴلفہ: مولانا محمد میاں صاحب رحمہ اللہ۔ (۶) بہشتی زیور یا بہشتی ثمر۔ (۷) فضائل اعمال۔ (۸) سیرة المصطفیٰ وغیرہ۔

    ان کتابوں کے بعد اگر موقعہ ہوگا تو لکھئے گا تاکہ اس کے آگے کچھ اور عربی یا اُردو کتابیں بتلادی جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند