• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 943

    عنوان: پانی کا گھڑا بھر کر لوگوں کا اکٹھا ہوکر وظیفہ پڑھنا؟

    سوال:

    کسی پریشانی یا روزگار کے لیے ایک وظیفہ ہے جو سورہ یس کا وظیفہ ہے جس میں کچھ لوگ اکٹھا ہوکر ایک سو ایک مرتبہ سورہ یس پڑھتے ہیں اور ایک مٹی کا گھڑا پانی سے بھر کر رکھ لیتے ہیں جس کو بند کر کے اس پر تالا لگا کر اس کے اوپر رکھ دیتے ہیں اور حاجت پوری ہونے پر اس پانی سے حلوہ بنا کر آپس میں تقسیم کرلیتے ہیں۔ یہ وظیفہ مولانا عاشق میرٹھی سے نقل بتاتے ہیں۔ رہ نمائی فرمائیں کہ یہ صحیح طریقہ ہے یا نہیں؟اس میں کوئی شرک یا خلاف سنت بات تو نہیں؟رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1020/هـ = 759/هـ)

     

    (۱) مولانا عاشق میرٹھی کون ہیں؟

    (۲) جن لوگوں نے نقل کیا ہے انھوں نے کہاں سے نقل کیا ہے؟ اس کا حوالہ ان سے لکھوا کر بھیجئے تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند