India

سوال # 30255

میں اپنی صحت کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ بیماری سے حفاظت پانے کے لیے کچھ دعا بتائیں تاکہ تاوقت مرگ صحتمند رہوں اور بغیر کسی تکلیف کے موت ہو۔ مجھے ہمیشہ خدشہ رہتاہے کہ میری صحت خراب ہوجائے گی اور پریشانی ہوگی۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔ 

Published on: Mar 1, 2011

جواب # 30255

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(د):473=282-3/1432

آپ صبح وشام یہ دعا پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ صحت وعافیت رہے گی۔ اللہم إِنّي أسألک العافیَة في الدنیا والآخِرة، اللّہم إِنّي أسألک العفو والعافیةَ في دیني ودنیايَ وأھلي ومالي․ یَا سَلامُ ایک سو چونتیس مرتبہ روزانہ پڑھیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات