United States of America

سوال # 29681

میں کالج کا طالب علم ہوں اورعالمیت کا کورس کرنا چاہتاہوں، لیکن کوئی طریقہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔مجھے کیا کرنا چاہئے؟کونسی دعا پڑھوں؟ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔

Published on: Jan 31, 2011

جواب # 29681

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ھ): 382=271-2/1432

آپ کے یہاں یا قریب میں علمائے دیوبند یا جماعت تبلیغ سے وابستہ حضرات ہوں ان سے مشورہ کرلیں اور اپنے پورے حالات ان کے سامنے رکھ دیں اور ہرنماز کے بعد تین مرتبہ الحمد شریف اول وآخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کرتے ر ہیں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرتے رہیں۔ 

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات