• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 29662

    عنوان: بہت سے عاملین قرآنی علم کے ذریعہ عمل کرتے ہیں ، کیا حقیقی معاملہ جیسے شوہر کا پیار پانے یا دوبھائیوں کے درمیان جھگڑا وغیرہ ختم کرنے کی نیت سے ان عاملوں سے مدد لینا جائزہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں

    سوال: بہت سے عاملین قرآنی علم کے ذریعہ عمل کرتے ہیں ، کیا حقیقی معاملہ جیسے شوہر کا پیار پانے یا دوبھائیوں کے درمیان جھگڑا وغیرہ ختم کرنے کی نیت سے ان عاملوں سے مدد لینا جائزہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں

    جواب نمبر: 29662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 242=181-3/1432

    شوہر اگر بیوی سے بغض رکھتا ہو اور ان دونوں میں مسلسل اَن بن رہتی ہو اسی طرح اگر دو بھائیوں میں جھگڑا ہو تو اس کو ختم کرنے کی نیت سے جائز تعویذ کے استعمال کی گنجائش ہے، البتہ ازدیادِ محبت یا شوہر کو تابع کرنے کے لیے بیوی کا تعویذ بنوانا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند