• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 29347

    عنوان: آٹھ سالوں سے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ میں خواب میں مختلف عورتوں کو دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتاہوں، خواب کے بعد دیکھتا ہوں کہ مجھے احتلام ہوا ہے۔ میر ی عمر 26/ سال ہے اور ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ میں نے ایک عامل کو اپنا مسئلہ بتایاتو ا س نے مجھے تعویذ دی ہے اور کہا کہ ایک جنیہ (عورت) تم سے محبت کرتی ہے۔ میں نے بہت سے علماء کرام بھی کو اپنا مسئلہ بتایا اور سبھی نے تعویذ دی ہے، مگر اب بھی میں خواب میں عورتوں کو عریاں حالت میں دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق بناتا ہوں۔ میری جنسی طاقت بھی کمزرو ہوگئی ہے۔ مجھے خوف ہے کہ میں اپنی بیوی کو مطمئن نہیں کرسکوں گا۔ کسی نے مجھے کہا ہے کہ جنیہ نے تمہارے عضو خاص کے رگوں کو کمزور کردیا ہے، کیا یہ سچ ہے؟ میں پانچوں اوقات کی نماز پڑھتاہوں اور ہر صبح سورہ منزل پڑھتاہوں، لیکن تب بھی مجھے خواب آتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان خوابوں سے بچنے کے لیے میں کیا کروں؟ نیز اس جنیہ سے کیسے بچوں؟ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا میں شادی کروں یا نہیں؟ 

    سوال: آٹھ سالوں سے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ میں خواب میں مختلف عورتوں کو دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتاہوں، خواب کے بعد دیکھتا ہوں کہ مجھے احتلام ہوا ہے۔ میر ی عمر 26/ سال ہے اور ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ میں نے ایک عامل کو اپنا مسئلہ بتایاتو ا س نے مجھے تعویذ دی ہے اور کہا کہ ایک جنیہ (عورت) تم سے محبت کرتی ہے۔ میں نے بہت سے علماء کرام بھی کو اپنا مسئلہ بتایا اور سبھی نے تعویذ دی ہے، مگر اب بھی میں خواب میں عورتوں کو عریاں حالت میں دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق بناتا ہوں۔ میری جنسی طاقت بھی کمزرو ہوگئی ہے۔ مجھے خوف ہے کہ میں اپنی بیوی کو مطمئن نہیں کرسکوں گا۔ کسی نے مجھے کہا ہے کہ جنیہ نے تمہارے عضو خاص کے رگوں کو کمزور کردیا ہے، کیا یہ سچ ہے؟ میں پانچوں اوقات کی نماز پڑھتاہوں اور ہر صبح سورہ منزل پڑھتاہوں، لیکن تب بھی مجھے خواب آتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان خوابوں سے بچنے کے لیے میں کیا کروں؟ نیز اس جنیہ سے کیسے بچوں؟ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا میں شادی کروں یا نہیں؟ 

    جواب نمبر: 29347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 169=125-2/1432

    آپ منزل کی تلاوت کرتے رہیں، نیز اول وآخر ۱۰۰، ۱۰۰ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰ مرتبہ لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ لیا کریں، اس کی برکت سے آہستہ آہستہ خوابوں کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، نیز ۳/ چلہ تک بلا ناغہ سورہٴ بقرہ کی تلاوت کرنا بھی اس میں مجرب ہے، آپ مذکورہ بالا عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی ماہر حکیم سے علاج بھی کراتے رہیں، ان شاء اللہ آپ شادی کے قابل ہوجائیں گے ہمت سے کام لیں، کم ہمت ہونے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند