• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 29169

    عنوان: (۱) رمضان سے ابھی کچھ دنوں تک میرے ہر عمل پابندی تھی ، یہاں تک کہ میری ہر نماز تکبیر والی سے ہورہی تھی ، لیکن ابھی آٹھ یا دس دن پہلے مجھے کچھ کام سے سفر میں جانا تھا جس کی وجہ سے اب میرے سب اعمال دھیرے دھیرے چھوٹ گئے ، اب مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں کیا کروں؟اب چاہ کر بھی وہ پابندی نہیں ہوپارہی ہے ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟ نہ نماز تکبری اولی سے ہورہی ہے اور نہ ہی کوئی عمل ہورہا ہے ۔
    (۲) میں نے انجینئرنگ کی پڑھا ئی کی ہے ، لیکن مجھے کوئی اچھا کام نہیں مل رہا ہے ، میں اس سلسلے میں بھی بہت پریشان ہوں ۔براہ کرم، کوئی آسان عمل بتائیں۔

    سوال: (۱) رمضان سے ابھی کچھ دنوں تک میرے ہر عمل پابندی تھی ، یہاں تک کہ میری ہر نماز تکبیر والی سے ہورہی تھی ، لیکن ابھی آٹھ یا دس دن پہلے مجھے کچھ کام سے سفر میں جانا تھا جس کی وجہ سے اب میرے سب اعمال دھیرے دھیرے چھوٹ گئے ، اب مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں کیا کروں؟اب چاہ کر بھی وہ پابندی نہیں ہوپارہی ہے ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟ نہ نماز تکبری اولی سے ہورہی ہے اور نہ ہی کوئی عمل ہورہا ہے ۔
    (۲) میں نے انجینئرنگ کی پڑھا ئی کی ہے ، لیکن مجھے کوئی اچھا کام نہیں مل رہا ہے ، میں اس سلسلے میں بھی بہت پریشان ہوں ۔براہ کرم، کوئی آسان عمل بتائیں۔

    جواب نمبر: 29169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 200=146-2/1432

    (۱) ہمت کرکے پھر سے عمل شروع کردیں اورکوتاہی پر دس رکعت نفل پڑھنا اپنے ذمہ لازم کرلیں اورہرحالت میں اس کی پابندی کریں۔
    (۲) اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اس دعا کو ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ دفعہ پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سوتے وقت کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند