Pakistan

سوال # 29112

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جب جادو کیا گیا تھا تو آپ ﷺ کو وحی کے ذریعہ بتایا گیا تھا کہ وہ چیز جس پر جادو ہوا ہے وہ کہیں موجود ہے وہاں سے نکلوائیں یا پھرآپ ﷺ نے خواب میں دیکھا تھا کہ اور پھر پتاچلا۔ یہ بھی بتائیں کہ اگر یہ پتا چل جائے کہ کسی پر جادو کیا گیا ہے وہ خود صرف سورة ناس اور سورہ فلق پڑھتارہے یا اسے کسی عامل بابا کے پاس جانا ہوگاجو اسے بتائے کہ جادو کس چیز پر ہے اور وہ کہاں ہے؟

Published on: Jan 18, 2011

جواب # 29112

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ب): 167=166-2/1432

جی ہاں آپ کو بذریعہ وحی بتادیا گیا تھا، اگر کسی پر سحر کردیا گیا ہے تو فلق اور ناس دونوں سورتیں خود ہی پڑھ سکتا ہے اور کسی مسلمان عالم باعمل سے علاج بھی کراسکتا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات