• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 2884

    عنوان:

    میرے والد کو بلڈ پریشر کی شکایت ہے، براہ کرم، کوئی قرآنی آیت بتائیں جسے پڑھ کر بلڈ پریشر نارمل رہے۔

    سوال:

    میرے والد کو بلڈ پریشر کی شکایت ہے، براہ کرم، کوئی قرآنی آیت بتائیں جسے پڑھ کر بلڈ پریشر نارمل رہے۔

    جواب نمبر: 2884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 95/ ج= 92/ ج

    آپ کے والد کو چاہیے کہ ہرنماز کے بعد سات مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں او راگر ہوسکے تو پانی پر دم کرکے اسے پی لیا کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند