• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 28262

    عنوان: میری ایک سہیلی پریشانی کا شکار ہے، اس کا ایک جگہ رشتہ ہونا تھا، لیکن اس کی بھابھی نے رکاوٹ ڈالی اور رشتہ نہیں ہوپایا، اس نے استخارہ کیا۔ آپ سے اس خواب کی تعبیر پوچھنی ہے ، میں اس کی زبانی لکھ رہی ہوں۔ 
    ” خواب میں دیکھا کہ میری کپ بورڈ سے میری بھابھی نے میرے کپڑے نکال دئیے اور کہا کہ بھائی کے رکھنے کے ہیں، پھر مجھے بھابھی کسی چیز سے مار رہی ہیں اور میں بچنے کی کوشش کررہی ہوں“ ۔ 

    سوال: میری ایک سہیلی پریشانی کا شکار ہے، اس کا ایک جگہ رشتہ ہونا تھا، لیکن اس کی بھابھی نے رکاوٹ ڈالی اور رشتہ نہیں ہوپایا، اس نے استخارہ کیا۔ آپ سے اس خواب کی تعبیر پوچھنی ہے ، میں اس کی زبانی لکھ رہی ہوں۔ 
    ” خواب میں دیکھا کہ میری کپ بورڈ سے میری بھابھی نے میرے کپڑے نکال دئیے اور کہا کہ بھائی کے رکھنے کے ہیں، پھر مجھے بھابھی کسی چیز سے مار رہی ہیں اور میں بچنے کی کوشش کررہی ہوں“ ۔ 

    جواب نمبر: 28262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 26=23-1/1432

    محض خواب کی وجہ سے بھابھی سے بدگمان ہونا صحیح نہیں، خواب حجت شرعیہ نہیں ہے، آپ کے سہیلی کے نکاح کا رشتہ ختم ہوجانے میں یقینا اللہ تعالیٰ کی کوئی مصلحت ہوگی، آپ اپنی سہیلی سے کہہ دیں کہ وہ اپنی بھابھی سے بدگمان نہ ہو بلکہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرے اور روزانہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر ۱۱/ ۱۱/ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ”یَا لَطِیْفُ“ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ بہت جلد مناسب رشتے آنے لگیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند