• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 28192

    عنوان: ہم دو بہنیں ہیں، میری شادی ہوچکی ہے اور میں سعودی میں رہتی ہوں۔ میری بہن کا نام حمیدہ ہے اور اس کی شادی نہیں ہوئی ہے، اس کی شادی کے لیے چار پانچ سال سے شادی کے رشتے دیکھ رہے ہیں ، پر کہیں بات نہیں بن پارہی ہے۔ ہم لوگ بہت پریشان ہیں ، اس کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہے، والدین بوڑھے ہوچکے ہیں ، بھائی کوئی مطلب نہیں رکھتے ہیں، بہن بہت پریشان ہوتی رہتی ہے اور کبھی کبھی مرنے کی بات کرتی ہے، رشتے تو آتے ہیں مگر بات نہیں بن پاتی ہے۔ ہم” یا لطیف یا ودود “ پڑھتے ہیں، اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتاہے ۔ براہ کرم، آپ کوئی دعا بتائیں۔ 

    سوال: ہم دو بہنیں ہیں، میری شادی ہوچکی ہے اور میں سعودی میں رہتی ہوں۔ میری بہن کا نام حمیدہ ہے اور اس کی شادی نہیں ہوئی ہے، اس کی شادی کے لیے چار پانچ سال سے شادی کے رشتے دیکھ رہے ہیں ، پر کہیں بات نہیں بن پارہی ہے۔ ہم لوگ بہت پریشان ہیں ، اس کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہے، والدین بوڑھے ہوچکے ہیں ، بھائی کوئی مطلب نہیں رکھتے ہیں، بہن بہت پریشان ہوتی رہتی ہے اور کبھی کبھی مرنے کی بات کرتی ہے، رشتے تو آتے ہیں مگر بات نہیں بن پاتی ہے۔ ہم” یا لطیف یا ودود “ پڑھتے ہیں، اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتاہے ۔ براہ کرم، آپ کوئی دعا بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 28192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 70=43-1/1432

    (۱) خود لڑکی سے کہہ دیں کہ وہ یَا جامِعُ کا کلمہ کسی نماز کے بعد پانچ سو مرتبہ پڑھ کر اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف شامل کرکے دعا کیا کرے۔
    (۲) آپ لوگ بارہ روز تک روز اس دعا کو بارہ ہزار مرتبہ پڑھ کر ہرروز دعا کیا کریں، ایک شخص تنہا نہ پڑھ سکے تو چند لوگ مل کر بھی پڑھ سکتے ہیں ”یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ“ ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔
    (۳) ”یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بَرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ“ کی تسبیحات جس قدر ہوسکے پڑھ کر دعا کریں۔ ان شاء اللہ بہتر انتظام ہوگا چاہے کچھ دیر لگے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند