Pakistan

سوال # 28062

براہ کرم، صلاة الحاجة کا طریقہ بتائیں اور کوئی مستحب دعابھی بتائیں چونکہ میں کچھ دنیاوی حاجت کے لیے نماز پڑھنا چاہتاہوں۔

Published on: Dec 16, 2010

جواب # 28062

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(م): 1732=1732-1/1432

اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نماز صلاة الحاجة کی نیت سے پڑھئے، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کرکے درود شریف پڑھئے، پھر یہ دعا پڑھئے: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ، أَسْأَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیمَةَ مِنْ کُلِّ بُرٍّ ، وَالسَّلامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ ، لاَ تَدَعْ لِی ذَنْبًا إِلاَّ غَفَرْتَہُ ، وَلاَ ہَمًّا إِلاَّ فَرَّجْتَہُ ، وَلاَ حَاجَةً ہِیَ لَکَ رِضًا ، إِلَّا قَضَیْتَہَا یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ.

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات