• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 178018

    عنوان: ذان دیتے وقت زبان بند ہوجاتی ہے اور شوق بہت ہے، کیا کروں؟

    سوال: (۱) میں ۲۴ سال کا ہوں ، میرا سوال یہ ہے کہ میں اذان دیتے وقت بول نہیں پاتا، ڈر کی وجہ سے گھبراہت ہونے لگتی ہے ، دل دھڑکنے لگتاہے ، میں کیا کروں؟ (۲) اذان دینے کا شوق بہت ہے ، پر کیا کروں ، پوری محفل کے سامنے بے عزتی ہوجاتی ہے۔ براہ کرام، رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 178018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:699-528/N=8/1441

    (۱، ۲): اگر آپ فطری طور پر کم ہمت ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ دل کی تقویت ومضبوطی کے لیے درج ذیل دعا ہر نماز کے بعد سنن سے فارغ ہوکر دایاں ہاتھ دل پر رکھ کر سات مرتبہ پڑھ لیا کریں، إن شاء اللہ آپ کی ہمت بلند ہوگی اور آپ کے لیے اذان دینا بھی آسان ہوگا، وہ دعا حسب ذیل ہے:

    یَا قَوِيُّ الْقَادِرُ الْمُقْتَدِرُ قَوِّنِيْ وَقَلْبِيْ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند