• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177988

    عنوان: رات میں اونچی آواز سے دعا كرنا؟

    سوال: رات کی عبادات میں اونچی آواز سے دعا کرنا۔ اونچی آواز میں مصیبت کے وقت رات کو اذان دینا۔ گھر میں اذان دینا ۔ مسجد میں اذان دینا۔ عشاء سے فجر کے درمیان لوگوں کے سکون میں خلل ڈالنا ، اونچی آواز میں اذان سے ٰدعا سے یا شبینہ سے یا قرآن کی تلاوت سے یا نعت گوئی سے ؟

    جواب نمبر: 177988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 747-611/D=08/1441

    (۱) دعا پست آواز سے کرنا افضل ہے اور جس جگہ عبادت کرنے والوں کی عبادت میں خلل واقع ہو یا سونے والے یا بیمار کو تکلیف ہو وہاں بلند آواز سے مکروہ ہے۔ یہی حکم قرآن کی تلاوت یا نعت گوئی کا بھی ہے۔

    (۲) مصیبت کے وقت اذان دینا شریعت سے ثابت نہیں اتفاقاً کوئی دے لے الگ بات ہے لیکن رات کے وقت بلند آواز سے کثرت سے لوگوں کا اذان دینا بدعت ہے نیز لوگوں کی ایذا کا سبب بھی ہے پس اس سے احتراز ضروری ہے۔

    (۳) مسجد میں اذان دینا تاکہ لوگ نماز کے لئے آسکیں شریعت کا حکم ہے یہ بلند آواز سے ہونا چاہئے اس سے رحمت کا نزول ہوتا ہے اسے سکون میں مخل سمجھنا شیطانی وسوسہ اور ایمان کی کمزوری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند