متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 176669
جواب نمبر: 17666901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 609-436/SN=06/1441
(الف) اللّہم صلّ علی محمد وعلی آل محمد ۔ (ب) وصلی اللہ علی النبي الأميّ ۔ (ج) وصلی اللہ علی النبيّ محمد۔ (زاد السعید، ص: ۱۳، ۲۲، ۳۲، ط: لاہور)
مذکورہ بالا تینوں درود، مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ منقول بھی ہیں، انھیں پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دراصل
میرا سارا کاروبار ختم ہوگیا ہے اورمیں قرض میں ڈوب گیا ہوں اور تقریباً ایک سال
سے میں جو کام بھی شروع کرنے کی کوشش کرتاہوں وہ نوے فیصد ہونے کے بعد ختم
ہوجاتاہے اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا بندش بھی کوئی چیز ہے؟ میرے دوست
کہتے ہیں کہ کسی نے بندش کردی ہے لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کروں۔ آپ
میری رہنمائی کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔آمین
میری پریشانی یہ ہے کہ میں ایک لڑکی ہوں میری عمر شادی کے لائق ہوچکی ہے۔ میں اپنے آپ کو شہوانی خیالات سے بچانا چاہتی ہوں لیکن میرے ذہن میں یہی سب باتیں چلتی رہتی ہیں۔ میں نماز میں اللہ سے رو رو کر دعا مانگتی ہوں پھر بھی وہی خیالات میرے آس پاس رہتے ہیں۔ میری زندگی ایک الجھن بن گئی ہے۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں خود کشی کر لوں۔ کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ میں اپنے آپ کو ہر گمراہی کی بات سے بچانے کی کوشش کرتی ہوں پھر بھی یہ سب خیالات میرا پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں۔ اللہ کے واسطے میرے لیے کوئی راستہ نکالئے؟
2569 مناظرشریعت
کے لحاظ سے کوکا کولا اور پیپسی پینا کیسا ہے، کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایسا پانی جس کے آر پار نظر نہ آتا ہو نہیں
پینا چاہیے، کیا ایسا ہے؟ (۲)میری
ایک خالہ ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات تین سال پہلے تک بالکل ٹھیک تھے پھر میری
خالہ کے شوہر او رمیری خالہ کی بیٹی نے کچھ لوگوں کی باتوں میں آکر ہماری فیملی کے
ساتھ ایسا کچھ کردیا کہ ہماری بدنامی ہوتے ہوتے بچی۔ خیر اللہ کے کرم سے میری
فیملی پر کوئی حرف نہیں آیا۔ اور ہم نے تقریباً ان کو معاف بھی کردیا۔ لیکن تین
سال سے آنا جانا بند تھا کہیں مل گئے تو بات کرلی ورنہ نہیں۔ تو بات یہ ہے کہ ان
تین سالوں میں مجھے بے شمار دفعہ خواب آیا کہ میں ان کے پرانے گھر میں ہوتا ہوں
اور وہاں میری خالہ کی فیملی کے کسی نہ کسی فرد کا کوئی نقصان ہورہا ہوتا
ہے۔حالانکہ ان کو وہ گھر تبدیل کئے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب بھی مجھے ان کے
اسی گھر کا خواب آتا ہے اور اس میں کچھ نہ کچھ نقصان ہی ہورہا ہوتا ہے۔ خیر پچھلے
دنوں ہم لوگ ان سے راضی ہوگئے۔ (۳)آپ
برائے مہربانی مجھے کوئی چھوٹا سا اور آسان وظیفہ بتائیں جس کا ذکر کرکے مجھے سکون
حاصل ہواور میری مشکلات ختم ہوں۔
میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرتا ہوں۔ میں مسلسل اسلامی کتابیں بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ایک پریشانی ہے جو مجھے گزشتہ ۱۶/ سالوں سے پریشان کررہی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ جب میں زنا بالجبر کا واقعہ سنتاہوں تومیں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوجاتاہوں۔ گر زنابالجبر لڑکے اور لڑکیوں کے آزادانہ ملاپ اور بے پردہ ہو نے کی وجہ سے ہوتاہے تو اس وقت میریہ یہ حالت نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟؟
1926 مناظریہ میرے دوست کی ایک ذاتی پریشانی ہے۔ میرا دوست ایک انجینئر ہے اور نوکری کررہا ہے۔ اس نے قرآن، تفسیر قرآن، حدیث، فقہ، اصول فقہ اور خوابوں کی تعبیر کا علم پڑھ رکھا ہے۔ اس کی پڑھائی کے زمانہ میں وہ ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا۔ اس نے اس نیت سے استخارہ کیا کہ کیا میں اس لڑکی سے شادی کرپاؤں گا یا نہیں؟ اس نے خواب دیکھا کہ وہ لڑکی اس کے والد کو کھانا پیش کررہی تھی۔ اس لیے وہ اس نتیجہ پر پہنچ گیا کہ یہ شادی ممکن ہے۔ اس نے اس بارے میں اللہ سے دعا بھی کی۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات اس کے ذہن میں مضبوطی سے بیٹھ گئی کہ وہ اس سے شادی کرے گا۔ اس نے اس کو اللہ کا وعدہ قرار دیا۔ تعلیم کے بعد اس نے اپنے والد سے اس کے بارے میں کہا۔ اس کے والد نے انکار کردیا۔ اس نے اپنے والد سے کہا کہ برائے کرم استخارہ کرلیجئے۔ اگر یہ چیز میرے لیے اچھی نہیں ہے تو آپ اس کو چھوڑ سکتے ہیں۔ وہ اور اس کے والد نے دوبارہ استخارہ کیا۔ اور آخر میں اس کے والد اس بنیاد پر تیار ہوگئے۔ دوسری جانب لڑکی کے والدین نے کہا کہ وہ لوگ استخارہ کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ لیکن اس وقت پریشانی پیدا ہوگئی جب انھوں نے کہا کہ ان کو استخارہ کا اچھا رزلٹ نہیں ملا ہے، اس لیے وہ لوگ اس رشتہ کو قبول نہیں کریں گے۔اب میرا دوست اچھا نہیں محسوس کرتا ہے۔ تمام اسلامی معلومات رکھنے کے باوجود وہ اس بات کو بیان نہیں کرسکتاہے۔ میرے سوالات یہ ہیں کہ(۱) جب اس کا پہلا استخارہ واضح طور پر ایک پیغام دیتا ہے نیز اس کا ذہن اسی طرح سے سوچتا رہا ہے تو کیوں ایسا نہیں ہوا؟ (۲)فرض کیجئے میں پہلا سوال بھول گیا تو اس کے بعد استخارہ کا رزلٹ دونوں جانب مختلف آیا؟ (۳)اس صورت حال کے ساتھ جیسا کہ سوال نمبر 2میں کیا میرا دوست اپنی پوری زندگی میں استخارہ پر یقین کرے گا اپنے تمام علم کے باوجود؟ آپ کا جواب اس کو سیدھے راستہ کی جانب رہنمائی کرسکتا ہے۔
2046 مناظر