• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 176636

    عنوان: لمس ۱لشیطان ولجن کا علاج

    سوال: پچھلے بیس سال سے ہماری زندگی خوف اور دھشت سے دوچار ہے کچھ عرصہ تک ہمارے کپڑوں میں بھی سوراخ ہو جاتے تھے ہم نے کسی عالم سے رجوع کیا تھا انہوں نے بتایا کہ ہم لمس الشیطان ولجن کا شکار ہیں ہم نے ان کے ہدایت کے مطابق علاج کیا مگر ہماری زندگی سے بیماری،جھگڑے اور خوف دور نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی اس مسئلہ کے حل کے لیے وظیفہ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 176636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 603-502/L=07/1441

    آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ کی مرتب کردہ ”منزل“ صبح و شام پڑھ لیا کریں اور گھر کے دیگر افراد کو بھی اس کی تلاوت کا پابند بنائیں ان شاء اللہ پریشانی دور ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند