• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 176190

    عنوان: كوئی نامحرم عورت کے جسم کو چھپ کر دیکھ لے تو اس كی تلافی كیسے ہوگی؟

    سوال: اگر کوئی شخص کسی نامحرم عورت کے جسم کو چھپ کر دیکھتا ہے تو کیا اس کو اس عورت سے بھی معافی مانگنی پڑے گی؟ اس جرم کی تلافی کیسے ہو گی؟

    جواب نمبر: 176190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 507-346/SN=05/1441

    اس ناجائز عمل اور گناہ کی تلافی کی شکل صرف یہ ہے کہ سچے دل سے اللہ تعالی سے توبہ و استغفار کرے، روئے گڑگڑائے اور آئندہ اس طرح کے گناہ سے بالکلیہ احتراز کرے، جس عورت کا جسم دیکھا ہے، اس سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند