• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175647

    عنوان: دیر رات تك مطالعہ كرنے پر نزلہ ہوجائے تو كیا كریں؟

    سوال: میں ایک مدرسے کا طالب علم ہوں درجہٴ ثانیہ میں، میرا سوال یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ رات میں کچھ مطالعہ کروں مگر نیند بہت آتی ہے اور زیادہ دیر پڑھ نہیں پاتا اور اگر زیادہ دیر رات جگ جاؤں تو صبح میں ناک بہت بہنے لگ جاتی ہے نزلہ ہو جاتا ہے اور اگر دن میں بھی پڑھوں تو کچھ وقت پڑھنے کے بعد سر بھاری ہو جاتا ہے تھکاوٹ محسوس کرتا ہوں مزید پڑھنے کی استطاعت نہیں رہتی۔ براہ کرم کچھ حل بتائیں نیند اور اس زکام کا ۔

    جواب نمبر: 175647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 523-397/H=04/1441

    ہر نماز کے بعد اور رات کو سونے سے قبل تین مرتبہ سورہٴ فاتحہ اور اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر ہاتھوں کی دونوں ہتھیلیوں پر دم کرکے سر چہرہ اور سینہ پر پھیر لیا کریں نیز کسی طبیب حاذق یا ماہر ڈاکٹر سے علاج معالجہ بھی کراتے رہیں اللہ پاک تمام امراض ظاہرہ و باطنہ سے حفاظت فرمائے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند