• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174333

    عنوان: اہم معاملے میں استخارہ کرلینا مسنون ہے

    سوال: ایک آدمی جس کی پہلی دو شادیاں ہوئی ہیں،ایک بیوی کا انتقال ہوا ہے اور ایک چھوڑ کر چلی گئی ہے،وہ دوبارہ شادی کرنے کے لئے استخارہ کیا ہے،خواب میں دیکھا کہ اس آدمی سے ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی ہوئی ہے یعنی کہ مرد سے بچہ ہوا ہے۔یہ خواب کس کی طرف اشارہ ہے؟

    جواب نمبر: 174333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 203-169/D=03/1441

    شادی یا اس طرح کے اہم امر میں استخارہ کرلینا مسنون ہے اور بہتر ہے کہ استخارہ سات روز تک کرے۔ استخارہ کے نتیجہ میں خواب آنا ضروری نہیں ہے اور کوئی خواب اگر نظر بھی آتا ہے تو ضروری نہیں کہ اس سے کوئی واضح تعبیر متعین کی جائے۔ بلکہ اصل چیز معاملہ کو اللہ کے سپرد کر دینا ہے اور دل کے رجحان کو مطابق مشورہ کرکے عمل کرنا ہے پس آپ یہ دیکھیں کہ دل کا رحجان کس طرف ہو رہا ہے جس بات کی طرف دل کا میلان ہو رہا ہو اسی کے مطابق عمل کریں اگر استخارہ کے سات دن پورے نہ ہوں توانہیں پورے کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند