Pakistan

سوال # 174206

ہماری زندگی میں حاسد اور مطلب پرست لوگوں کی ذیادتی اور مخلص دوستوں کی کمی ہے۔ مجھے وظیفہ بتا دیں جسے پڑھ کے اچھے لوگوں کا ساتھ ملے اور برے لوگوں سے نجات ملے۔

Published on: Nov 6, 2019

جواب # 174206

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 176-136/D=03/1441



(۱) رات میں سوتے وقت سورہ فاتحہ آیة الکرسی چارو قل تین تین مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں ان شاء اللہ حاسدین اور منافقین کے شر اور حسد سے حفاظت ہوگی۔



(۲) حسبنا اللہ ونعم الوکیل ۔ یا حیّ یا قیّوم برحمتک استغیث لاحول ولاقوّة إلا باللہ العلیّ العظیم کثرت سے پڑھا کریں۔



(۳) رَبِّ اجْعَلْنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّا وَاجْعَلْنِی لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ نَصِیْرًا یہ دعا نماز کے بعد پڑھیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات