• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174202

    عنوان: کاموں میں رکاوٹ دور كرنے كے لیے كوئی وظیفہ بتادیں

    سوال: میری زندگی میں ہر وقت مشکلات اور اہم کاموں کے پورا ہونے میں رکاوٹیں رہتی ہیں ،اس لیے میں سخت پریشان ہوں ۔براہ کرم، میرے لیے وظیفہ بتا دیں ۔

    جواب نمبر: 174202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:203-177/L=3/1441

    آپ نمازوں کی پابندی کریں ،تلاوت کا اہتمام کریں ،فجر بعد سورہ یس ،مغرب بعد سورہ واقعہ اور عشا بعد سورہ ملک کی تلاوت کرلیا کریں ان شاء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا ۔واضح رہے کہ مومن کو اگر کوئی تکلیف وغیرہ پہونچے تو اس پر اسے صبر کرنا چاہیے ،اس طرح کی پریشانیاں اور اس پر صبر ترقی درجات کا باعث ہیں ؛لہذا اس پر نہ توناامیدہونا چاہیے اور نہ ہی گھبرانا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند