Pakistan

سوال # 174130

ایک ایپ ڈاؤن لو ڈ کیا ہے صبح و شام کے اذکار کا، ”وایاک نستعین “ کے نام سے ہے، الہدا انٹرنیشنل کی طرف سے ، تو کیایہ صحیح ہے؟ اس میں بہت ساری دعائیں ہیں ،حفاظ کی دعائیں اور استخارہ وغیرہ ۔

Published on: Oct 27, 2019

جواب # 174130

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 227-186/H=02/1441



مذکورہ اَیپ میں جو دعائیں ہیں اگرچہ وہ منقول اور مسنون ہیں، لیکن چونکہ اس اَیپ کے بنانے والے ”الہدیٰ انٹرنیشنل“ کے ذمہ داران کے عقائد اہل السنة والجماعت سے ہٹے ہوئے ہیں، لہٰذا اس اَیپ کے استفادے سے احتراز کرنا چاہئے اور اس کے بجائے اہل حق اور ہمارے اکابر کی دعاوٴں کے سلسلے میں جو کتابیں مارکیٹ میں ملتی ہیں اور نیٹ پر بھی موجود ہیں ان سے استفادہ کرنا چاہئے جیسے ”مسنون دعائیں“ از مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمة اللہ علیہ۔ ”پرنور دعائیں“ از مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ۔ ”مقبول دعائیں‘ از مولانا عاقل صاحب دامت برکاتہم وغیرہ وغیرہ ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات