United States

سوال # 174029

میری عمر 30 سے زیادہ ہے جب میں 16 سال کا تھا تب سے ایسا ہو رہا ہے اور اس پہ میرا کوئی اختیار بھی نہیں ہے میں چاہتا ہوں آپ کوئی میری رہنمائی کریں میرے ذہن میں اکثر اپنی بہن سے زنا کرنے کا خیال آتے ہیں کئی بار وہ مجھ سے بال بال بچی میں سونے کے دوران اس کو چھیڑتا تھا جب وہ نیند میں ہوتی تھی ایک بار تو میں زنا کرنے ہی لگا تھا لیکن اس کی آنکھ کھل گئی اور بچ بچا ہو گیا اب ہم دونوں شادی شدہ ہیں لیکن میرے ذہنی خیال اپنی جگہ موجود ہیں اس کا کوئی حل بتائیں مسلک ک لحاظ سے میں سنی ہو امام ابو حنیفہ کو مانتا ہوں۔

Published on: Nov 2, 2019

جواب # 174029

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 205-141/B=02/1441



آپ کا یہ خیال شیطانی خیال ہے۔ اپنی سگی بہن سے چھیڑ خوانی نہ کرنے کا عزم مصمم کرلیں، اور بہن سے بہت دور کسی جگہ رہیں۔ اور کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں۔ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ أنْ یَّحْضُرُوْن ۔ اللہ تعالی آپ کو ناپاک خیالات اور وسوسوں سے دور رکھے۔ آمین ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات