• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172699

    عنوان: روزی کی تنگی دور كرنے كا وظیفہ

    سوال: (۱) مجھے کوئی آسان عمل بتائیں ، میری تنخواہ بڑھانے کے لئے اور میرے ساتھ کے دل میں میری محبت ہوجائے اور میری روزی کی تنگی ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے۔ (۲) مجھے جو بھی بیماری ہو اس سے کامل شفا ہوجائے۔ (۳) ہمیں میڈیکل اسٹور کے ذریعہ خوب آمدنی ہو اور ہماری روزی کی تنگی دور ہوجائے۔ (۴) میرے اوپر اگر سحر (جادو) ہو تو وہ بھی ختم ہوجائے۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 172699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1122-957/sd=12/1440

    (۱تا ۴) آپ صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں، کہیں سے مناجات مقبول (مرتبہ: حکیم الامت حضرت تھانوی) حاصل کرلیں اور روزآنہ ایک منزل پڑھ لیا کریں، اس میں دینی و دنیوی ضرورت کی نہایت جامع دعائیں مذکور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند