• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170849

    عنوان: درود پڑھ كر دعا ختم كرنا ؟

    سوال: کیا کہتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنی دعا کے اندر کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد اس درود ” صلی اللہ علیہ وسلم “ کو پڑھ کے دعا ختم کرے تو یہ بدعت ہے یا سنت ؟اور درود پڑھ کے دعا ختم کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 911-843/M=10/1440

    دعا کے اتبداء یا انتہاء پر کلمہ طیبہ پڑھنے کو ثابت و مستحب سمجھنا یا فعلاً اس کا التزام کرنا بدعت ہے۔ دعا کے آداب میں ہے کہ ابتداء میں اللہ تعالی کی حمد و ثناء کی جائے پھر درود شریف پڑھ کر دعا کی جائے۔ اور دعا کے ختم پر درود شریف پڑھا جائے۔ پس اگر کوئی شخص صلی اللہ علیہ وسلم یا کوئی دوسرا درود پڑھ کر دعا ختم کرتا ہے تو یہ صحیح ہے، یہ بدعت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند