• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169512

    عنوان: غلط تعویذات كو كیسے روكا جاسكتا ہے؟

    سوال: ہمیں شک ہے کہ کسی نے ہمارے اوپر غلط تعویز کیا ہے؟ تب کیسے پتہ کریں؟دو تعویزات پہلے بھی نکلے تھے، ہمارے گھر کے ونڈو میں اسے کیسے روکا جائے؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 169512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 675-567/D=07/1440

    (۱) صبح وشام سورہ فاتحہ ۳/ بار ، سورہ کافرون ۳/ بار ، سورہ اخلاص ۳/ بار ، سورہ فلق ۳/ بار، سورہ ناس ۳/ بار اور آیة الکرسی ۳/ بار، اول و آخر درود شریف پڑھ کر دم کرلیں اور گھر کے کونوں میں پھونک دیں ، ان شاء اللہ اثرات بد ختم ہو جائیں گے۔

    (۲) اور تعویذ وغیرہ نکلنے والی بات کسی نیک و صالح ”عالم“ کو دکھلائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند