• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169303

    عنوان: حج کی منظوری کیلئے وظیفہ

    سوال: حج پہ جانے کا ارادہ کیا ہے ۔اللہ جل جلالہ کے فضل سے رقم کا انتظام ہوگیا اور رقم بینک میں جمع کیا۔اب منظوری کیلئے وظیفہ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 169303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:589-507/sd=7/1440

    آپ صلاة الحاجة پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور بعد نماز عشا گیارہ بار درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھیں، پھر گیارہ بار درود شریف پڑھ کر حج کی منظوری کے لیے دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند