• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169212

    عنوان: نیند کے علاج کے لیے کان میں اذان دینا

    سوال: یا راسخی العلم میرا ایک دوست ہے جسے نیند بہت آتی ہے جس کی وجہ سے اس کی فجر کی نماز فوت ہو جاتی ہے بہت کوششوں سے بھی کم نہیں ہوئی تو اسے بتایا گیا کہ آپ اپنے کان میں اذان پڑوا لیں تو کیا یہ جائز ہے اگر نہیں تو کوئی دوسرا حل بتا دیجیے نیند کو کابو کرنے کا۔

    جواب نمبر: 169212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 780-672/H=07/1440

    اِس غرض کے لئے کان میں اذان پڑھوانے کے جواز کی صراحت نہیں ملی نیند سے بیدار ہونے کے لئے رات کو جلد سوئیں اور موبائل یا گھڑی وغیرہ میں الارَم لگادیں گھر کے افراد سے کہہ دیں وہ اٹھا دیا کریں آنکھ نہ کھلے تو پانی کا چھینٹا منہ پر لگا دیا کریں اس سب کے باوجود جس دن جماعت فجر چھوٹ جائے تو مکروہ وقت ختم ہونے پر دس نفلیں پڑھ لیا کریں اور اس سے پہلے دن کی کل آمدنی غرباء کو دیدیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند