• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169196

    عنوان: مشكلات كی آسانی كے لیے دعا

    سوال: حضرت سے گذارش یہ تھی کہ ہمارے گھر والوں کے لیے دعا کریں اور اللہ پاک ہمارے مشکلات کو آسان فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 169196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:606-478/N=6/1440

    مشکلات ومصائب آدمی کے گناہوں کا نتیجہ ہوتی ہیں؛ اس لیے آپ معہ جمیع اہل خانہ، گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام کریں، نماز، روزہ اور دیگر فرائض میں کوئی کوتاہی نہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں۔ اور گھر میں روزانہ کسی معتبر دینی کتاب کے سننے، سنانے کا معمول بنایا جائے۔ اور ملٹی میڈیا موبائل کے غلط استعمال سے تمام اہل خانہ پرہیز کریں، یہ دور حاضر کا خطرناک فتنہ ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کی حفاظت فرمائیں۔ باقی ہم آپ کے لیے اور آپ کے تمام اہل خانہ کے لیے جملہ مقاصد حسنہ میں کام یابی کی دعا کرتے ہیں اور یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ حضرات کی تمام مشکلات ومصائب دور فرمائیں۔

    قال اللہ تعالی: وما أصابکم من مصیبة فبما کسبت أیدیکم ویعفو عن کثیر (سورة الشوری،۳۰)، عن ثوبان :قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم في حدیث:إن الرجل لَیُحْرَمُ الرزقَ بالذنب یصیبہ، رواہ ابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب البر والصلة، الفصل الثاني، ص۴۱۹، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، وعن ابن عباسقال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“،رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (المصدر السابق، باب الاستغفار والتوبة ، الفصل الثاني،ص ۲۰۴)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند