• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16145

    عنوان:

    کیا تعویذ پہن کر (کیوں کہ اس میں قرآن پاک کے الفاظ ہوتے ہیں) واش روم یا ایسی جگہ جو پاک نہ ہو جاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر مجبوری ہو تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    کیا تعویذ پہن کر (کیوں کہ اس میں قرآن پاک کے الفاظ ہوتے ہیں) واش روم یا ایسی جگہ جو پاک نہ ہو جاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر مجبوری ہو تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 16145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1756/256k-10/1430

    تعویذ جیسا کہ بالعموم کپڑے میں رکھ کر کسی کو دیا جاتا ہے، اسے پہن کر واش روم وغیرہ میں جانے کی گنجائش ہے، اسے اتار کر جانا زیادہ بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند