• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15954

    عنوان:

    میری ماں ایک عجیب و غریب پریشانی سے دوچار ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کبھی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بہت برے خیالات مسلسل ان کے ذہن میں آتے ہیں اور وہ اس سے چھٹکارا نہیں حاصل کرپاتی ہیں۔ دن بدن یہ خیالات ان کو ذہنی طور پر مریض بنارہے ہیں۔ ان کو یہ پریشانی بہت طویل عرصہ سے ہے لیکن اب اس پریشانی پر قابو پانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ جوں ہی ایسے خیالات ان کے ذہن میں آتے ہیں وہ درود شریف پڑھنا شروع کردیتی ہیں لیکن اس سے ان کو کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ وہ بہت پرہیزگار عورت ہیں، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں، تسبیح پڑھتی ہیں، اور ہر وقت درود شریف پڑھتی ہیں اور ٹی وی نہیں دیکھتی ہیں۔پھر بھی یہ پریشانی ان کا ساتھ نہیں چھوڑ رہی ہے۔وہ ذہنی طور پر افسردہ ہوچکی ہیں، ان کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے اور وہ آخرت کے خوف کی وجہ سے بے جان لگتی ہیں۔ اور اس پریشانی کی وجہ سے ان کے ساتھ کیا پیش آئے گا؟ ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں۔برائے کرم مشورہ دیں کہ ہم کیا کریں؟نیز اگر اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی دعا ہو تو وہ بھی بتادیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1454=1182/1430/ل

    یہ شیطانی خیالات ہیں، ان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں، آپ اپنی والدہ کو کہہ دیں کہ وہ دن میں کسی بھی وقت اول وآخر سو سو بار درود شریف پڑھ کر پانچ سو مرتبہ لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ یہ وسوسے جلد ختم ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند