• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15742

    عنوان:

    میری شادی کو ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں او رمیں ابھی تک بے اولاد ہوں۔ شادی کے پہلے ہی سال سے میں ڈاکٹروں کے چکر لگارہا ہوں، اور تقریباً آٹھ ڈاکٹر بدل چکاہوں، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا یہاں تک کہ ایک ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو اولاد نہیں ہوگی۔ آپ ٹیسٹ ٹیوب بے بی پلان کرائیں جو میں نے صاف انکار کردیا کہ اگر اولاد نہیں ہوتی تو نہ سہی میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی پلان نہیں کرواؤں گا۔ اس کے بعد میں تین ڈاکٹروں کے پاس گیا اور انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو آپ کو ضرور اولاد ہوگی ان شاء اللہ۔ اب میں بالکل تھک چکا ہوں ، ایک تو ڈاکٹروں کی دوائی کھانے سے اور دوسرے اس مہنگائی میں ان کی فیس سے۔ ایک جگہ میں نے پڑھا کہ جب کوئی چیز نہ ملے تو اس کو اللہ کے سپرد کر دو جو تیرے حق میں اچھا ہوگا وہ ضرور ہوگا۔ یہاں میں دو باتیں بتاؤں کہ جب میری شادی ہوئی تو دوسرے مہینے میری بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو پتہ نہیں کیسے میرے دماغ میں یہ بات آگئی کہ میری تنخواہ ........

    سوال:

    میری شادی کو ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں او رمیں ابھی تک بے اولاد ہوں۔ شادی کے پہلے ہی سال سے میں ڈاکٹروں کے چکر لگارہا ہوں، اور تقریباً آٹھ ڈاکٹر بدل چکاہوں، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا یہاں تک کہ ایک ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو اولاد نہیں ہوگی۔ آپ ٹیسٹ ٹیوب بے بی پلان کرائیں جو میں نے صاف انکار کردیا کہ اگر اولاد نہیں ہوتی تو نہ سہی میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی پلان نہیں کرواؤں گا۔ اس کے بعد میں تین ڈاکٹروں کے پاس گیا اور انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو آپ کو ضرور اولاد ہوگی ان شاء اللہ۔ اب میں بالکل تھک چکا ہوں ، ایک تو ڈاکٹروں کی دوائی کھانے سے اور دوسرے اس مہنگائی میں ان کی فیس سے۔ ایک جگہ میں نے پڑھا کہ جب کوئی چیز نہ ملے تو اس کو اللہ کے سپرد کر دو جو تیرے حق میں اچھا ہوگا وہ ضرور ہوگا۔ یہاں میں دو باتیں بتاؤں کہ جب میری شادی ہوئی تو دوسرے مہینے میری بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو پتہ نہیں کیسے میرے دماغ میں یہ بات آگئی کہ میری تنخواہ پانچ ہزار ہے اور اگر مجھے اولاد ہوئی تو میں کیسے انتظام کروں گا۔ بس مجھے یہ یقین ہے کہ میری وہ بات اللہ کو ناپسند آگئی، اس لیے میں ابھی تک اس نعمت سے محروم ہوں۔ اور دوسری یہ کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ اگر اولاد ہونے سے میری محبت میری والدہ سے کم ہوتی ہے تو مجھے اولاد نہ دے۔ اب آپ سے مشورہ چاہئے کہ میں کیا کروں، اللہ کی اس نعمت کو حاصل کرنے کے لیے؟

    جواب نمبر: 15742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1634=1350/1430/د

     

    آپ کے دماغ میں جو برے خیالات آئے تھے، ان سے توبہ کرلیں اور دو رکعت صلات الحاجت پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اولادِ صالح عطا فرمائے۔ نیز اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا، اللہ تعالیٰ مقدر فرماویں گے۔ بعد نماز یہ دعا بھی پڑھ لیا کریں: (۱) رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً (۲) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند